یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںمستونگ میں اٹھارہ سالہ لڑکی کی تشدد زدہ نعش برآمد

مستونگ میں اٹھارہ سالہ لڑکی کی تشدد زدہ نعش برآمد

مستونگ ( ہمگام نیوز ) مستونگ میں تین روز قبل اغواء ہونے والی لڑکی کی نعش برآمد -لڑکی کو تشدد کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کھڈ کوچہ کے علاقے مورسل سے تین روز اغواء ہونے والی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق اٹھارہ سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کرکے لاش کو کنویں میں پھینک دیا گیا ہے ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے سول ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز