شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمستونگ میں ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے...

مستونگ میں ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے والدہ کی شال پریس کلب کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں مبینہ طور پر ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 16 سالہ نوجوان کی والدہ کا شال پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے۔ غم اور صدمے سے نڈھال والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بے گناہ بیٹے کو ایف سی اہلکاروں نے بیدردی سے مارا، اور وہ انصاف کے لیے ہر حال میں جدوجہد جاری رکھیں گی۔

والدہ نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو بلا جواز گولی مار کر جاں بحق کیا، مگر کئی دن گزرنے کے باوجود کسی اہلکار کو گرفتار یا معطل نہیں کیا گیا یے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔

دھرنے میں شریک شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز