مستونگ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک شخص جان بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر ولی خان بائی پاس پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی تیزرفتار مسافر کوچ پل کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے کوچ کا کلینر گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث پیش آیا۔
جبکہ دوسرا حادثہ مستونگ قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پر دو موٹرسائکلوں میں تصادم کی صورت میں پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت محمدہاشم اور سدیس کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
ان دو حادثات میں جاں بحق شخص اور زخمی ہونے والے افراد کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


