چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںمستونگ: کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس حادثے کا شکار، بچے و...

مستونگ: کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس حادثے کا شکار، بچے و خواتین سمیت 9 افراد زخمی۔

مستونگ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق کرچی سے کوئٹہ جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بچے و خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی السیف مسافر کوچ مستونگ کے قریب چونگی کے مقام پر حادثے کا شکات ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک بچہ اور 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا، تاہم اب زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز