سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںمشرقی بائی پاس کے پہاڑ سے3 روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان...

مشرقی بائی پاس کے پہاڑ سے3 روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مشرقی بائی پاس محمود آباد کے پہاڑ سے تین روز لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق ایس ایچ او خالق شہید تھانہ ملک آصف کو پیر کی شام کو اطلاع ملی تھی کہ محمود آبادکے پہاڑ پر لاش پڑی ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت بسم اللہ خان ولد محمد افضل کے نام سے ہوئی جو پشتون آباد کا رہائشی تھا اور 4 مئی کو موٹرسائیکل پر گھر سے نکلا تھا اور لاپتہ ہو گیا تھا پولیس کو ایک روز بعد مقتول کی موٹرسائیکل ایک مسجد کے قریب سے ملی جسے تحویل میں لے لیا تھا مقتول مشرقی بائی پاس پر واقع پائپ بنانے والی فیکٹری میں ملازم تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز