عمان (ہمگام ویب نیوز) اطلاعات کے مطابق امریکہ کے سیکٹری خارجہ نے عَمّان میں اردن کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پومپیو کا کہنا تھا کہ “ہم مشرق وسطی میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیئے اردن کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے”۔فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے طاقت کے حد سے زیادہ استعمال کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے واضع کہا کہ “اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے”۔دوسری جانب اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا کہنا ہے کہ شام میں سیف زونز کے حوالے سے پیش رفت ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اردن اور امریکا جامع اور منصفانہ امن کیلئے مل جل کر کام کر رہے ہیں۔ الصفدی کے مطابق “ڈیل آف دی سنچری” کے بارے میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ فلسطینی اور اسرائیلی یعنی جانبین کی موافقت سے ہونا چائیے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک مرتبہ پھر ایران کے حوالے سے امریکی موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تہران خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔شام کے حوالے سے مائیک پومپیو نے زور دے کر کہا کہ شام میں امریکی فورسز کا مقصد داعش تنظیم اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے نمٹنا ہے۔تاکہ وہاں وہ روسی و ایرانی حمایت یافتہ شام کے مطلق العنان حکمران بشارالااسد کے مظالم سے شامی عوام کی دفاع کیا جاسکے۔