آواران (ہمگام نیوز) مشکے میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ نے ایک بلوچ رہائشی کو شہید جب کہ انکے بچے کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے مشکے جونگو کے مقام پر پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے عیسٰی ولد جنگی کو شہید جب کہ انکے ایک معصوم بچے کو شدید زخمی کردیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق عیسٰی ولد جنگی ماضی میں چار بار پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بن چکی ہے اور ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے مسلسل انہیں قتل کی دھکمیاں بھی مل رہی تھیں۔