Homeخبریںمشکے/ آواران میں پاکستانی فورسز کی حراست سے سات افراد بازیاب

مشکے/ آواران میں پاکستانی فورسز کی حراست سے سات افراد بازیاب

مشکے (ہمگام نیوز)مشکے سے پاکستانی فورسز کےحراست کے بعد تین لاپتہ سگے بھائی بازیاب تفصیلات کے مطابق مشکے سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین سگے بھائی علی محمد ،وزیر ،مسافر ولد حکیم سکنہ کھنڈری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جن کو مشکے کے علاقے کھندڑی سے پانچ نومبر دو ہزار سترہ کوپاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کیے تھے،گزشتہ روز تینوں بھائی آرمی کے اذیت خانے سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

جبکہ آواران کے علاقے پاکستانی فورسز کی ٹارچر سیلوں سے سات افراد بازیاب ہوگئے اطلاعات کے مطابق 28 اپریل کو چوکو سے قابض پاکستانی آرمی کے ہاتھوں اغواء ہونے والے قدیر ولد موسی ، اسد ولد اللہ داد ، عظام ولد خدابخش اور آسمی ولد شاداد سکنہ چوکو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جبکہ ان کے ساتھ اغواء ہونے والے ابرار ولد اوزور بخش اور زمان ولد عظیم ابھی تک لاپتہ ہیں

Exit mobile version