مشکے (ہمگام نیوز)مشکے کے علاقے نلى ميں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

،تفصیلا ت کے مطابق مشکے کے علاقے نلى میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے وزير احمد ولد کريم جان محمد حسنى ساکن راھوجو حال نلى نامی شخص ہلاک ہو گیا ،جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال پہنچایا جسے بعد ازاں ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا اس سلسلے میں مزید تفتیش متعلقہ پو لیس کر رہی ہے۔