Homeخبریںمشکے و شاپک میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے...

مشکے و شاپک میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے اور شاپک میں فوجی چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ26 ستمبر کی شام ساڑھے چھ بجے مشکے مھیی میں پی ٹی سی ایل ٹاور پر قائم پاکستانی فوجی چوکی اور ایک مورچے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک اور تین کو زخمی ہوئے۔ رات گئے2 بجے ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں بارگ کوہ پر قائم پاکستانی کیمپ کے مورچے پر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے قابض فورسز کو مالی و جانی نقصان پہنچایا۔یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version