Homeخبریںمشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے...

مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

مشہد( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج پیر یکم مئی کو فجر کے وقت مشہد کی وکیل آباد جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی شہر مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک بلوچ قیدی 40 سالہ امین اللہ کریمی قلجائی ولد نیک محمد پھانسی دے دی۔ امین اللہ شادی تھے جس کے پانچ بچے ہیں۔ جبکہ اس بلوچ شہری پر لگائے گئے الزامات کا تعلق منشیات کے جرائم سے ہے۔

موجودہ رپورٹ کے مطابق امین اللہ کو مشہد میں اس کی اہلیہ سمیت 8 جولائی 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے مشہد کی انقلابی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی اور اس کی اہلیہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ قابض ایران کے خلاف بلوچستان میں احتجاجی مظاہروں کے دوبارہ شروع ہونے اور رمضان المبارک کے اختتام کے بعد ایران کی مختلف جیلوں میں قید بلوچ شہریوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے ۔
جو کہ گذشتہ 3 دنوں کے دوران 7 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔

Exit mobile version