چهارشنبه, نوومبر 6, 2024
Homeخبریںمظلوم پشتونوں کی آواز دبانے کےلئے پی ٹی ایم کے رہنماء اور...

مظلوم پشتونوں کی آواز دبانے کےلئے پی ٹی ایم کے رہنماء اور پاکستانی قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا گیا

اسلام آباد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو نااہل کرنے کے لئے ایک ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ارسال کیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق جمعرات کی رات ریفرنس مل گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے سینئیر عہدے دار کے مطابق الیکشن کمیشن کے متعلقہ قانونی ادارے کے ذریعہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد فائل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو بھجوا دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 میں کسی بھی ایوان کے رکن کی رکنیت سے نااہلی کے لئے ایسے اقدامات درج کیے ہیں جس کے نتیجے میں ایوان سے رکنیت کی نااہلی ہوسکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق علی وزیر کے خلاف ریفرنس میں نااہلی کی بنیادوں کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے تاہم کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر ریاستی اداروں کے خلاف مجرمانہ سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے کراچی میں ایک عوامی جلسے کے بعد پشتون تحفظ موومنٹ کے متعدد رہنماؤں کے خلاف درج ایک مقدمے کے سلسلے میں گذشتہ ماہ ایم این اے علی وزیر کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر متعدد جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس میں مجرمانہ سازش کا نشانہ بنانا اور ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز