Homeخبریںمعاہدے کے پابند ہیں، ثناء زہری وزیر اعلی ہونگے۔ نیشنل پارٹی

معاہدے کے پابند ہیں، ثناء زہری وزیر اعلی ہونگے۔ نیشنل پارٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سنیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ہم مری معاہدے کے پابند ہے ۔ڈھائی سال کے بعد مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار ثناءاللہ زیر ی نئے وزیر اعلیٰ ہو نگے ہم ان سے ناراض نہیں وہ ناراض ہے ۔ وہ ہمارے بھائی ہے ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی شام کو کوئٹہ پریس کلب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد فتح محمد سار نگزئی،ظفر اللہ سارنگزئی، صدیق ودیگر افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوںنے کہاکہ جب مری معاہدہ ہوا تھا تو میاں نواز شریف نے ہمیں پابند کیا تھا۔ کہ ہم اس کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کرینگے اور نہ ہی اس معاہدے کے بارے میں بتائینگے جب انہوںنے خود یہ کہ دیا ہے کہ مری معاہدہ موجود ہے تو ہم نے بھی مان لیا اور ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مری معاہدہ موجود ہے اور جب بھی میاں نواز شریف کہیں گے ہم اقتدار چھوڑ دینگے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مری معاہدہ زبانی تھا یا تحریری تھا تو انہوںنے کہاکہ بڑے جو وعدہ کرتے ہیں وہی معاہدہ ہوتا ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ آئندہ کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔ تو انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ سے ہوگا۔ جب صحافی نے دوبارہ پوچھا کہ مسلم لیگ میں سے کون ہوگا تو انہوںنے کہا کیونکہ مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار ثناءاللہ زہری ہے اس لئے وہی وزیر اعلیٰ ہونگے وہ ہمارے بھائی ہے وہ ہم سے ناراض ہے ہم ان سے ناراض نہیں۔ انہوںنے کہاکہ گوادر سے کسی کوبھی بے دخل نہیں کیا جارہاہے سابقہ حکومت کے دور میں جن لوگوںکوسرکاری زمینیں الاٹ کی گئی تھی وہ ہماری حکومت نے اب کینسل کرنا شروع کردی ہے جس کی وجہ سے کچھ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہاں پر بلوچوںکو گوادر سے نکالا جا رہاہے ۔ انہونے کہاکہ بلوچستان میں کسی بھی علاقے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہااور نہ ہی مجھے اس بارے میں کوئی علم ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میںجب آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی تھی تو گوادر کاشغر روٹ کے بارے میں کسی بھی سیاسی جماعت نے کوئی اعتراز نہیں کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ گوادر کاشغر روٹ میں پانچ اہم چیزیں شامل ہے جس میں بجلی کا منصوبہ ریلوے فائبر آپریٹ ، ایسٹ اور ویسٹ شامل ہے انہوں نے کہا اس بارے میں ہماراپالیسی بیان واضح ہے کہ صرف بات سمجھنے کی ہے اگر کوئی سمجھ جائے توکوئی مسئلہ نہیں جسے اتنا بڑا بنا کر پیش کیا جا رہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج جو مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوئے ہیں ہم اسکا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Exit mobile version