Homeخبریںمعروف بھارتی اداکار کی بیوی کی گھر کی بالکونی سے لاش برآمد

معروف بھارتی اداکار کی بیوی کی گھر کی بالکونی سے لاش برآمد

مدھیہ پردیش(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین الاس پنڈالم کی بیوی کی گھر کی بالکونی سے لٹکی لاش بر آمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار الاس پنڈالم کی بیوی آشا پنڈالم پچھلے کچھ دنوں سے لاپتہ تھیں جس کے بعد تلاش کے دوران ان کی لاش ان کے گھر پٹھان امتھیٹا رہائش گاہ کی بالکنی سے لٹکی ہوئی ملی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نے پولیس میں اپنی بیوی کی گمشدگی کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کی تلاش کی گئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ آشا نے خودکشی کی ہے، اداکار کا کہنا ہے کہ جب وہ اوپر بچوں کے کمرے میں گئے تو بچے تو موجود تھے لیکن اہلیہ آشا موجود نہیں تھی جس کے بعد انہوں نے فوری پولیس کو فون کر کے بیوی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کی بیوی کی لاش الاس پنڈالم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے بعد تلاش کے دوران گھر کی بالکونی سے لٹکی ملی تاہم آشا کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔38 سالہ آشا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے ذہنی دباؤ، ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی ہے انہیں اپنے داماد یا کسی اور پر کوئی شک نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسکی موت کی تحقیقات چاہتے ہیں۔


 

Exit mobile version