Homeخبریںمغربی بلوچستان ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رضا آباد مسجد کے...

مغربی بلوچستان ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رضا آباد مسجد کے پیش امام جاں بحق

زاہدان( ہمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے رضا آباد ایک مسجد کے پیش امام کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق آج صبح کے نماز کے وقت رضا آباد کے ایک مسجد کے پیش امام مولوی جمالزہی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

تفصیلات کے مطابق مولوی جمالزہی جب صبح کی نماز مسجد میں پڑھا کر اپنے گھر کی طرف روانہ تھے تو مسجد کے قریب ہی اچانک چند نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گھیر لیا اور ان پر گولیاں برسائی جس سے ایک گولی ان کی سر پر لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

علاقائی ذرائع کے مطابق مولوی صاحب ایرانی مظالم کے سخت خلاف تھے جو کہ آئے روز ایرانی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچوں کے بے گناہ کو قتل کر رہے ہیں مولوی جمالزہی بلوچ ہر وقت اپنی وعظ و تقریر میں ایرانی ظلم و بربریت پر خطاب کرتے تھے اور بلوچستان حالات پر تبصرہ کرتے تھے دریں اثنا مولوی جمالزہی کی لاش کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ان کی لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ـ

Exit mobile version