Homeخبریںمغربی بلوچستان میں 120 روز دن تک تیز اور گروغبار چلنے کا...

مغربی بلوچستان میں 120 روز دن تک تیز اور گروغبار چلنے کا خدشہ ہے، وارننگ جاری

زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں تیز ہواؤں کی پیش گوئی کے باعث اس صوبے کے جنرل میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے نارنجی رنگ کی موسمیاتی وارننگ جاری کی۔

بلوچستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: اگلے ہفتے جمعہ سے پیر تک، زابل، زھک، نیمروز، ہامون اور ہلمند میں تیز سے تیز تر ہوائیں مٹی اوت گردوغبار کے طوفان کا باعث بنیں گی۔

’’حیدری نے مزید کہا: گردو غبار بڑھنے سے بینائی اور ہوا کے معیار میں زبردست کمی واقع ہوتی ہے اور ہوا 5 سے 7 ڈگری ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے زرعی مصنوعات، گرین ہاؤسز کو نقصان پہنچنے اور اس علاقے میں پروازوں کے منسوخ ہونے کے امکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: کچھ گھنٹوں کے دوران صوبے کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گردو غبار میں اضافے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا: صوبے کی مشرقی اور مغربی پٹی میں تیز ہواؤں اور گردوغبار سے بالخصوص دلگان، پنوج اور ایرانشہر کے شمال میں سڑکوں اور ریل کی آمدورفت میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے، انہوں نے مشورہ دیا کہ باہر جانے سے گریز کیا جائے۔ کھلی جگہ کا مطالبہ کیا گیا کہ صوبے کے شمال میں سڑکوں پر اور جنوبی خراسان اور کرمان صوبوں کو جانے والی سڑکوں پر غیر ضروری ٹریفک پر پابندی لگائی جائے ـ

Exit mobile version