زاھدان/دزآپ(ہمگام نیوز) آمدہ رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان سے حالیہ بارشوں اور سیلاب نے مغربی بلوچستان کو 2911 بلین (ایرانی) تومان کا نقصان پہنچایا ہے ـ اطلاعات ہے کہ حالیہ طوفانی سیلاب نے مغربی مقبوضہ بلوچستان کے جنوبی علاقہ جات خاص کر دیہی اور کوہستانی علاقوں میں تباہی مچادی ہے ، سڑکیں ، پل ، زرعی اراضیات ، مکانات، مویشیوں کا نقصان ، دیہی ہاؤسنگ یونٹس کی تباہی اور بجلی کے کھمبے ، سیل فون کے ٹاورز اسکول سمیت دیگر کئی سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور دیگر بنیادی ڈھانچے تباہ ہوگئے ہیں ـ
یاد رہے کہ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کے لیئے سرکاری سطح پر خاطرخواہ امداد ابھی تک نہیں پہنچائی گئی ہے اس سیلاب کی وجہ سے بیشتر گھربار تباہ ہوچکے ہیں درجن بھر بلوچ سیلابی ریلوں کی زد میں آکر جانبحق ہوگئے ہیں کئی افراد زخمی ہیں اور ایسے سینکڑوں خاندان ہیں جن کے گھر سیلاب میں بہنے کی وجہ سے شدید سردی میں وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایرانی گورنمنٹ کی طرف سے انہیں خیمہ اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی نہیں پہنچائی جا رہی ہے ـ


