یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستام کے شہر خاران میں پاکستانی فوج کا گھروں پرچھاپہ

مقبوضہ بلوچستام کے شہر خاران میں پاکستانی فوج کا گھروں پرچھاپہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران میں قابض پاکستان کے فوج نے قلعہ روڈ پر گھروں میں چھاپہ مارا کر باعزت بلوچ گھرانوں میں چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا۔جہاں سے ایک عام شہری کلیم ولد علم بخش کو جبری طور گرفتار کرکےاغواء کرلیاگیا۔ اسی طرح قابض پاکستانی فورسز نے کلان میں بھی گھروں پر چھاپہ مار کر چادروں و چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا۔کلان سے گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔تاہم تعداد اور نام۔کی تفصیل اب تک معلوم نہ ہوسکی۔عوام میں سخت خوف وہراس پیھلایا جارہا ہیں۔ فوج اپنی بدمعاشی سے اپنا غصہ مفتوعہ عام بلوچ شہریوں پر تشدد کی صورت میں نکال رہے تھے۔اب تک کی ابتدائی اطلاعات یہاں تک ہے۔نماہندہ ہمگام سے مزید رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ کلان میں گرفتاریوں کی تازہ صورتحال کیا ہے مزید واضع تفصیلات آنے کیلئے رابطہ کی کوشش کررہے ہیں ۔جبکہ شہر میں سخت چیکنگ وناکہ لگا کر عام عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز