کیچ (ھمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے گومازی سے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جنکی شناخت بلال ولد غفور اور عمیر ولد داد محمد سکنہ گومازی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو رات گئے دو بجے کے قریب فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں۔