شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ یونین کا احتجاج جاری، مکران سے کراچی کوچ...

مقبوضہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ یونین کا احتجاج جاری، مکران سے کراچی کوچ سروس چھٹے دن بھی معطل،دھرنا جاری

لسبیلہ ( ہمگام نیوز ) سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹ بس کوچ یونین کی جانب سے چیک پوسٹس پر قابض فورسز کی جانب سے پیش آنے والے مسائل کے خلاف احتجاج چھٹے روز بھی بدستور جاری ہے جس کے باعث مکران ڈویژن سے کراچی جانے والی بس اور کوچ سروس معطل ہو گئی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق تربت، گوادر اور پنجگور سے کراچی جانے والی تقریباً 100 بسوں کو حب اور وندر کے درمیان ناکہ کارڑی کے قریب ٹول پلازہ پر کھڑی کرکے احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے جس کے باعث دونوں اطراف سے ٹریفک کی روانی معطل ہے۔

یونین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج فرنٹیئر کور ایف سی اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے ساتھ پیش آنے والے معاملات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہ آیا ہے۔

ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافر، جن میں مریض اور طلبہ بھی شامل ہیں، راستوں میں پھنس گئے ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

عوامی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز