یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان نعشیں ملنے میں تیزی ،دکی سے تیں افراد کی لاشیں...

مقبوضہ بلوچستان نعشیں ملنے میں تیزی ،دکی سے تیں افراد کی لاشیں برآمد 

دکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان نعشیں ملنے کا سلسلہ ہر کونے سے ملنے کا سلسلہ تیز ، دُکی میں تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق نانا صاحب زیارت کے قریب نرہن ندی کے علاقے سے تین افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ نعشوں کے قریب سے بلوچستان کا بیرک ملا ہے۔

مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے آج صبح تربت سے بھی ایک شخص کی نعش ملی تھی ۔

انسانی حقوق کے اداروں نے تشویش کا اظہار کیاہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں ایک بار پھر نعشیں پھینکنے کے سلسلے میں شدت لائی گئی ہے ۔جو انتہائی تشویش ناک ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز نے مقابلوں کے نام پر مسلح تنظیموں سے منسلک افراد کو مارنے کا دعوی کیا ہے تاہم بعدازاں مذکورہ مقابلے جعلی قرار پائے ہیں، جن میں زیر حراست افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز