Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان: کورونا وائرس کے مزید 95 کیسز سامنے آگئے، متاثرہ افراد...

مقبوضہ بلوچستان: کورونا وائرس کے مزید 95 کیسز سامنے آگئے، متاثرہ افراد کی تعداد 24318 ہوگئی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان میں 95 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 24318 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلوچستان میں 1377 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے11 اضلاع سے 95 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 430 افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.89 فیصد رہی کوئٹہ میں 68 ، قلعہ سیف اللہ میں 6،مستونگ،جھل مگسی میں 4،4، نصیرآباد میں 3، کیچ، چاغی، جعفرآباد، خاران میں 2،2، سبی، پنجگور میں ایک ایک شخص میں میں کورونا وائرس کی تشیخص ہوئی جس کے بعد ابتک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 24318 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 151 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 23025 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے1023 فعال مریض ہیں جن میں سے 21ہ ائی اور 2 لو آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 270 اموات ہوچکی ہیں۔

Exit mobile version