دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کی بیرجند جیل میں دو خواتین اور ایک بلوچ شہری...

مقبوضہ بلوچستان کی بیرجند جیل میں دو خواتین اور ایک بلوچ شہری سمیت 5 شہریوں کو پھانسی دے دی گئی

زاھدان (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 26 فروری بروز اتوار کو فجر کے وقت بیرجند جیل میں دو خواتین اور ایک بلوچ شہری سمیت پانچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔ جن میں دو قیدیوں کو منشیات کے الزامات میں سزائے موت دی گئی، رپورٹ کے مطابق ان کی شناخت عبدالحمید شاہبخش فقیرزئی ولد بہاؤالدین سے ہوئی ہے شادی شدہ ہے اور زاھدان سے تعلق رکھتا ہے دوسرا بلوچ شھری علی فنودی جوکہ شادی شدہ ہے اور بیرجند شھر کا رہائشی ہے۔ جبکہ دو خواتین اور ایک مرد کی شناخت اور الزامات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، عبدالحمید شاہ بخش اور علی فنودی کو 2020 میں مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بیرجند کے ساحل آباد سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز