گوادر(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے سرحلی شہر گوادر میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل میں نصب بم برآمد کر لیا-
حکام کے مطابق موٹرسائیکل میں نصب برآمد ہونے والے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے،بم سرکاری نمبر کی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،پولیس نے دو نامعلوم افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ہونے والے افراد سے مزید تفتیش جاری ہے