جھاؤ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جھاؤ میں رات گئے مسلح افراد نے آرمی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار اسلحہ سے حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے تین بجے کے قریب پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جہل جھاؤ میں عطا محمد بازار میں قائم ریگولر آرمی کے کیمپ پر مسلح افراد نے راکٹوں اور خود کار اسلحہ سے حملہ کیا۔
حملے میں جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ ہے تاہم تازہ ترین اطلاعات آنے تک نقصانات کی تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں۔
حملے کے بعد قابض پاکستانی فوج نے علاقے میں کئی کارٹر گولے برسائے۔
یاد رہے جھاؤ بلوچستان کے ان علاقوں میں شامل ہی جہاں قابض افواج کو بلوچ آزادی کی جنگ میں برسر پیکار سرمچاروں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور اس طرح کی کاروائیاں ہوتی رہی ہیں جس میں قابض افواج کو کافی جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔


