آواران ،تربت ،گوادر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر،آواران اور تربت سے قابض پاکستانی فورسز نے چار نوجوانوں کو مختلف چھاپوں کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آواران کے کلی چیدگی سے قابض پاکستانی فورسز نے جمعرات کے روز چھاپہ مار کر فہیم ولد قاسم جبکہ زیرینہ چیدگی کے فاروق ولد سیٹھ باھوٹ سکنہ بزداد کو فاروق کے دکان سے الگ الگ چھاپوں کے دوران حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔
اس طرح قابض پاکستانی فورسز نے گْوادر سے شاہ بخش ولد بشیر احمد سکنہ دشت ملائی نگور زرین بگ کو 27 اگست 2025 کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ،جو تاحال لاپتہ ہے ۔
دورسری جانب قابض فورسز نےتربت کے علاقہ زامران کے محلہ کلدر پیری سے حبیب بلوچ ولد سید جان سکنہ کلدر پیری کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔
چاروں جبری گمشدگی کے شکار نوجوانوں کے لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ انھیں عدالتوں میں پیش کیاجائے ۔


