شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں فائرنگ اور واقعات میں 3...

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں فائرنگ اور واقعات میں 3 افراد ھلاک ایک لاش بر آمد ،3 زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سبی بختیارآباد لہڑی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ فائرنگ سے ارشاد علی نامی ایک بھائی جانبحق جبکہ اعتبار علی نامی بھائی زخمی ہوگیا ۔
تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی۔ نعش اور زخمیوں کو 1122 سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
مزید کارروائی لیویز فورس بختیارآباد کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں دکی میں باپ گھریلو ناچاکی پر طیش میں کی آکر فائرنگ کرکے اپنے بیٹے عصمت اللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔

خاران نارو کے علاقے سے پرانی لاش برآمد۔

ادھر سر خاران نارو سے ایک شخص کی پرانی لاش برآمد ہوئی ہے لاش اس قدر بوسیدہ حالت میں ملی ہے کہ شناخت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی نے اپیل کی ہے کہ لاش کی ڈی این اے ٹیسٹ کرکے لاش لواحقین کے حوالے کیا جائے ،تاکہ وہ آخری رسومات ادا کرکے مطمئن ہوجائیں۔

دوسری جانب شال سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عزت اللہ بنگلزئی سکنہ ولی جیٹ سریاب اور محمد اقبال ولد محمد مراد بنگلزئی سکنہ زہری ٹاؤن نامی دو افراد زخمی ہوگئے ۔
جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے ۔

دریں اثناء حب ندی میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے ،غوطہ خوروں نے بروقت کاروائی کرکے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا،جبکہ دوسرا شخص گہرے پانی میں جانے کے باعث جاں بحق ہوگیا ،
لاش اور بہیوش شخص کو سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز