شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکہ فائرنگ و روڈ حادثات...

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکہ فائرنگ و روڈ حادثات میں 11 افراد زخمی ہوگئے

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سبی حضرت حنبل بابا میں ایک گھر پر کریکر دھماکہ تفصیلات کے مطابق سبی گزشتہ شب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹھیکیدار عمر ہانبھی کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
دستی بم گیٹ کے سامنے گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

علاوہ ازیں جعفر آباد ڈیرہ اللہ یار پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ، دو ڈاکوں زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے گئے۔
بتایا جارہاہے کہ دو موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
زخمی ڈاکوؤں کی شناخت واجد براہوئی اور دودا ڈومکی کے نام سے ہواہے۔ دونوں ڈاکوں سندھ بلوچستان پولیس کو مختلف کیسزز میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب سوراب شال کراچی قومی شاہراہ نغاڑ ایریا کے قریب مزدا اور کلٹس گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں انجنیئر ہدایت اللہ ولد ملا محمد موسیانی زہری اشفاق احمد ولد انجنیئر عبداللہ قوم موسیانی زہری سعید گل ولد انجنیئر ہدایت اللہ زہری سجاد احمد سکنہ خضدار اور عبدالحمید ولد رئیس غلام نبی قوم میروانی سکنہ سرخ سوراب شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سوراب محمد یونس مگسی ایم ایس سول اسپتال سوراب ڈاکٹر یوسف ثانی محمد حسنی سی آئی اے انچارج محمد یونس لانگو اور خلیل اکبر فوری طور پر سول اسپتال سوراب پہنچ گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا دی گئی اور انجنیئر ہدایت اللہ زہری اور شدید زخمی ہونے والے سجاد احمد کو خضدارریفر کردیا جا رہا ہیں جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات متعلقہ حکام کر رہے ہیں –

دریں اثناء چاغی تفتان شال شاہراہ کرودک کے مقام پر مزدہ اور زامیاد گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مزدہ گاڑی میں مائنز پر کام کرنے والے چار مزدور شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔
زخمیوں کا تعلق کوئٹہ، ژوب اور مسلم باغ سے بتایا جارہاہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز