شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 11 جولائی کو رات ساڑھے گیارہ بجے ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند سورو میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا۔
28 دسمبر 2018 کو پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈ نے کیچ کے علاقے کوشک بلیدہ میں بی ایل اے کے ساتھی اورنگزیب عرف مزار بلوچ کو سوراپی دپ کے مقام پر دھوکے سے بلا کر غیر انسانی ٹارچر کے بعد شہید کیا۔ شہید اورنگزیب عرف مزار بلوچ ولد گلاب کا تعلق کوشک بلیدہ سے ہے۔ آپ 2016 میں تنظیم کا حصہ بنے اور شہادت تک مخلصی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض انجام دیتے رہے۔
تنظیم شہید اورنگزیب عرف مزار بلوچ کی جہد اور قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔