یکشنبه, نوومبر 10, 2024
Homeخبریںمنوجان; قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے...

منوجان; قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

 

منوجان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر منوجان میں قابض ایرانی اینٹی نارکوٹکس فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 7 جولائی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر منوجان میں قابض ایرانی اینٹی نارکوٹکس وردی پوش فورسز نے تعاقب کے بعد براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوا۔

اس بلوچ شہری کی شناخت سولان گاؤں سے تعلق رکھنے والے “یونس کریم پور” ہے جو قلعہ گنج شہر کا رہائشی ہے۔

ایک باخبر رپورٹر کو بتایا: “یونس اپنی پرائیڈ کار میں سفر کر رہے تھے کہ یونیفارم میں فورسز گاڑی نے ان کی گاڑی کا پیچھا کیا ۔”

ذرائع نے مزید کہا: “فورسز اہلکاروں سے آگے نکلنے کے بعد، ان میں سے ایک باہر نکلا اور گاڑی فائرنگ کی جس سے یونس شہید ہو گیا۔”

بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں یونس کے علاوہ دو اور مسافر بھی تھے جنہیں انسداد منشیات کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔ خبر لکھے جانے تک ان دونوں شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
تاہم کہا جاتا ہے کہ یونس کی گاڑی غیر ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوا ہے ـ

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز