قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ قلات نرمک چیل سے ایک شخص کی نعش ملی ہے ،جس کی شناخت نصرالدین ولد واحد بخش سکنہ جلال آباد سکنہ مچھ ، کچھی کے نام سے ہواہے ،جسے سرمیں گولی مار کر قتل کردیاگیا ہے۔ نعش آر ایچ سی منگچر منتقل کیا گیا۔
علاوہ ازیں مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ چمن میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی 22 سالہ بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا ۔