سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںمنگچر، دکان پر دستی بم حملہ ، خاتون سمیت 10افراد زخمی

منگچر، دکان پر دستی بم حملہ ، خاتون سمیت 10افراد زخمی

خالق آباد ( ہمگام نیوز ) خالق آباد کے علاقے میں دکان پردستی بم حملے میں خاتون سمیت10افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام خالق آباد کے علاقے جوہان کراس بازار میں نامعلوم افراد نے دکان پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں خاتون سمیت10افرادزخمی ہوگئے۔

جن میں بجار خان محمد حسنی، شاہد ولد محمدشریف،راہگیرمسماۃبی بی (ح) زوجہ تنویر، گاہک ثناء اللہ ولد رحیم بخش سمالانی، تندور مزدور،علااودین ولد امیر الدین،تندورمزدورعبدالہادی ولد بارک دین خلجی، غلام رسول محمدنور کلوئی،ساول خان ولد مہراللہ بنگلزئی،امین اللہ ولد عبدالرحیم محمدشہی، محمدنواز ولد محمدشریف سمالانی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں بجار خان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز