شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمنگچر اور حب سے 3 تشدد زدہ نعشیں بر آمد ،حب شوہر...

منگچر اور حب سے 3 تشدد زدہ نعشیں بر آمد ،حب شوہر کی فائرنگ بیوی قتل ،دوسرے واقعہ میں نوجوان زخمی

منگچر / حب ( ہمگام نیوز ) منگچر سے 2 حب سے ایک معمر شخص کی تشدد زدہ نعش بر آمد، دوسری جانب حب میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ،تیسرے واقعہ میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگچر بدرنگ کے علاقہ سے دو افراد کی نعشیں ملیں،جن کے
جیبوں سے شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن کے مطابق ایک کی شناخت قطب علی ولد محمد اکبر، سکنہ شیخڑی اور دوسرے کی شناخت علی محمد ولد محمد حیات، سکنہ جوہان کے نام سے ہوا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز قلات کے دو مختلف علاقوں زیارت اور سنگداس سے بھی دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی تھیں قلات کے علاقے زیارت سے برآمد ہونے والے کی شناخت امتیاز ولد عالم خان شیخ مینگل سکنہ لنگاری کے نام سے ہواتھا ۔
جبکہ دوسری نعش قلات کے علاقے سنگداس سے ملی تھی جو تاحال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

علاوہ ازیں حب میں فائرنگ اور تشدد سے خاتون سمیت دو افراد قتل ایک نوجوان زخمی ہوگیا،پہلا واقعہ حب شہر کے علاقہ جام کالونی میں پیش آیا جہاں ہفتہ بازار مشکے پاڑہ کے قریب سے ضعف العمر شخص کی تشدد زدہ رضائی میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ،جسے تشدد کرکے قتل کردیا گیا ہے ،دوسرا واقعہ حب شہر کے علاقہ عدالت روڈ پر پیش آیا ، جس میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا واقعہ گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ،جبکہ تیسرا واقعہ بلوچ کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پندرہ سالہ رحمت اللہ نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔
تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز