Homeخبریںمنگچر فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

منگچر فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

منگچر ( ہمگام نیوز ) قلات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق آج الصبع زرد عبداللہ کے مقام پر ڈیم کے ایریا میں سعد اللہ ولد خان محمد قوم لانگو سکنہ زرد عبداللہ منگچر کو نامعلوم افراد نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے ۔مقامی انتظامیہ نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔

Exit mobile version