منگچر(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے منگچر کے بدرنگ ڈویژنل کمپلیکس ایریا میں کوچ اور کار میں تصادم ٹوڈی میں سوار پانچ افراد موقع پر جان بحق ہوگئے –
لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے بدرنگ ایریا ڈویژنل کمپلیکس کے قریب کوچ اور کار میں تصادم جس کے باعث کار میں سوار سید فرید اللہ ولد سید عبدالواسع قوم سید سکنہ حرمزئی پشین اور اس کے ساتھ سوار دو خواتین اور دوبچے موقع پر جان بحق ہوگئے کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے انتظامیہ نے نعشیں ہسپتال منتقل کردیے.