قلات(ہمگام نیوز)ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں جبراً مسلط کردہ چودہ اگست کی تقریبات کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔
12 اگست کو دوپہر 12 بجے بی ایل اے نے منگچر کالج میں جاری چودہ اگست کے پیش نظر تقریبات کی تیاریوں اور سکیورٹی پر موجود پاکستانی فورسز پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ مزید برآں 14 اگست کو دوپہر 1 بجے ایک مرتبہ پھر اسی مقام پر تنظیم نے نام نہاد جشن آزادی کی تقریب اور سکیورٹی پر تعینات پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔
ان حملوں کے نتیجے میں علاقے میں نام نہاد چودہ اگست کی تقریبات بری طرح متاثر ہوئے۔
آزاد بلوچ، ترجمان بلوچ لبریشن آرمی


