قلات (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 27 جون کو منگچر میں ملنگزئی کے مقام پر ہمارے سرمچاروں نے فائرنگ کرکے پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک کارندے علی ولد محمد آعظم کو ہلاک کیا۔
ترجمان نے کہا مذکورہ کارندہ قابض اداروں کیلئے قلات و منسلک علاقوں میں عرصہ دراز سے کام کررہا تھا۔ مقامی افراد کی مخبری سمیت ان علاقوں میں متعدد فوجی آپریشنز میں برائے راست شریک رہا ہے۔
ترجمان نے آخر میں کہا قلات میں علی سے جُڑے نیٹورک کا حصہ و دیگر جتنے بھی کارندے سرگرم ہیں، سب ہمارے نشانے پر ہیں۔


