Homeخبریںموجودہ حکومت خود گرجائےگی،ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت بھی نہیں:شاہدخاقان عباسی

موجودہ حکومت خود گرجائےگی،ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت بھی نہیں:شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد (ہمگام نیوز ڈیسک) قابض پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں حکومت خود اپنے وزن سے گر جائے گی۔ اسلام آباد میں مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکومت جھوٹوں کا ٹولہ ہے، اتنے جھوٹ بولنے والے کبھی اکٹھے نہیں ہوئے ، یہ اتنی جھوٹی حکومت ہے کہ ایک دن کا بیان دوسرے دن سے مطابقت نہیں رکھتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس حکومت میں اکثر لوگوں کو پتا نہیں ہوتا کہ ان کا کیا کام ہےخود عمران خان بھی اکثر بھول جاتے ہیں کہ قیمتوں اور مینگائی میں اضافہ ہوگیا ہے، بے روز گاری بڑھی ہے اور افراط زر میں بے تہاشا اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر نے ٹیکس ریونیو 176 ارب روپے کم جمع کیا جو حکومت کی ایک بڑی ناکامی ہے جب کہ حکومت نے IMF کے دباو اور سازباز سے روپیہ کی قدر کم کرکے ڈالر کی قیمت بڑھائی لیکن ایکسپورٹ میں کمی آئی۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ حکومت کے اپنے ترجمان نے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، فرخ سلیم حکومت کے معیشت پر ترجمان ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ملکی معیشت حوالے خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں، اب اگر خطرہ ہے تو سب کو اس پر تشویش ہونی چاہیے، ہم وزیر اعظم، وزیر خزانہ ، وزیر اطلاعات یا حکومت کے ترجمان کی بات پر یقین کریں، ان کا تو کہنا ہے کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور معیشت کے خراب اثرات کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

Exit mobile version