دہلی :(ہمگام نیوز) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی شراب گھوٹالہ پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جمعرات کی رات دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیجریوال کو گرفتار کرکے ایجنسی اپنے ساتھ ای ڈی دفتر لے گئی ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے اروند کیجریوال سے تقریبا 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں اروند کیجریوال کے وکیل نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعہ کو صبح 10:30 بجے سماعت ہوگی۔ انہیں ڈائری نمبر 13598/2024 الاٹ کیا گیا ہے۔