چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںموسم بہار کی آمد ' طالبان نے "عمری آپریشن" کا اعلان کردیا

موسم بہار کی آمد ‘ طالبان نے “عمری آپریشن” کا اعلان کردیا

کابل ( ہمگام نیوز) طالبان شوری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکہ کی افغانستان میں مداخلت کے 14 سال مکمل ہونے اور پندرھویں سال جو کہ جاری ہے۔ کے خلاف نئے جہادی آپریشن کا اعلان سابقہ طالبان رہبر اور امیرالمومنین ملا عمر کے نام سے “عمری آپریشن” کے عنوان سے کر رہا ہے۔ بیان میں یہ بات واضح کیا گیا ہے۔ کہ اس کارروائی کی تیاری گزشتہ تین ماہ سے طالبان قیادت، فوجی کمیشن، ذمہ داروں اور فوجی ماہرین کی زیرنگرانی کیا گیا ہے۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ موسم بہار میں طالبان کی کارروائیوں کو روکنے اور مذاکرات کیلئے راہ ہموار کرنے کی چار ممالک پر مشتمل گروپ کی جانب سے کوششیں سودمند ثابت نہیں ہوسکی ہیں۔ اس لئے اب طالبان اس کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اپنے جنگجوؤں کو یہ ہدایت بھی جاری کر دی ہے کہ وہ عوام اور تنصیبات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز