موسی خیل / ژوب (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ موسیٰ خیل کنگری سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاہے ۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک شدگان کی شناخت اور قتل کے محرکات کے بارے میں ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ادھر ضلع ژوب میں بھی تشدد کے ایک واقعے میں نوجوان محب اللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ، محب اللہ کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔


