شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںمون سون بارشوں سے مقبوضہ بلوچستان کے 17 علاقوں کو خطرہ

مون سون بارشوں سے مقبوضہ بلوچستان کے 17 علاقوں کو خطرہ

شال : (ہمگام نیوز) زرائع کے مطابق بلوچستان میں 17 سے 19 جولائی تک مون سون کی موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے منگل کو موسمیاتی الرٹ جاری۔

 مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے صوبے بھر کے 17 علاقے متاثر ہوں گے۔

خضدار، قلات، لسبیلہ، زیارت، آواران، ژوب، بارکھان اور حب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈکی، ہرنائی، نصیر آباد، جعفر آباد اور صہبت پور میں بارش کا امکان ہے۔

۱۷ سے ۱۹ جولائی تک ہونے والی بارشوں سے کھڑی فصلوں، سولر پینل اور مٹی کے گھروں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

سیاحوں اور مسافروں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہوں گے۔

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔

تحقیق کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 16 جولائی سے بلوچستان کے بیشتر حصوں میں داخل ہونے کا

امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز