مچھ (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 16 جون کو ہمارے سرمچاروں نے مچھ کے علاقے آب گم کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا حملے کے نتیجے میں ریلوے کے دو ملازمین سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ کے دو اہلکار ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔
سرمچاروں نے ٹرین کو اس مقام پر نشانہ بنایا جہاں قابض فورسز اور ریلوے ملازمین ٹریک کو کلیئر کرنے میں مصروف تھے۔
ترجمان نے کہا ہمارے اس طرح کے حملے ایک آزاد اور خودمختار بلوچستان کی تشکیل تک جاری رہیں گے۔


