Homeخبریںمکران سمیت جنوبی بلوچستان کے کئی شہروں میں ایران سے آئی ہوئی...

مکران سمیت جنوبی بلوچستان کے کئی شہروں میں ایران سے آئی ہوئی بجلی منقطع

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مکران سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں ایرانی بجلی فنی خرابی کے سبب منقطع ہوگیا ہے ـ
تفصیلات کے مطابق مکران کے تمام علاقے بشمول دشتیاری، چابہار کنرک، گہه اور دیگر کئی علاقے بجلی کی بندش سے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔
چابہار شہر میں، بیک اپ جنریٹر ہونے کی وجہ سے صرف اسکله باربری بہشتی فریٹ پیئر پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
ایران میں ایسٹ جیوگرافی ڈسپیچ کنٹرول سنٹر سے جاری کردہ ایک مختصر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حکام اس فنی خرابی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Exit mobile version