Homeخبریںمہمند ایجنسی میں پاکستانی فوج پر ایک بارپھر جان لیواحملہ1 ہلاک کئی...

مہمند ایجنسی میں پاکستانی فوج پر ایک بارپھر جان لیواحملہ1 ہلاک کئی زخمی

پشاور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مہمند ایجنسی کے تحصیل بائزئی کے علاقے شندرہ میں قابض پاک آرمی کے پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں ایک آرمی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ـ حملے کی ذمہ داری علاقے میں سرگرم مسلح مزہبی تنظیم حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عزیز یوسفزئی نے قبول کرلی، یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ آپریشن “ابن قاسم” کا حصہ ہے، جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کررہا ہے، ترجمان نے بھیجے گئے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ اس حملے میں انکے تمام ساتھی واپس ہوکر اپنے محفوظ کمین گاہوں میں خیریت سے پہنچ گئے ہیں۔

Exit mobile version