Homeخبریںمہگس میں گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق دوسرا زخمی

مہگس میں گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق دوسرا زخمی

مہگس ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج مگس شہر میں گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک بلوچ فیولر جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ـ

جانبحق ہونے والے ایندھن بردار کی شناخت “ادریس حملی” ولد شمبے بتائی گئی ہے جو مہگس کاؤنٹی کے گاؤں مدہک سے تھا۔

اطلاع موصول ہونے تک زخمی ایندھن بردار کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں جو ادریس کے ساتھ تھا۔

Exit mobile version