میرجاوہ، قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ تیلکش شہید، تین زخمی ہوگئے۔
میرجاوہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت میرجاوہ شہر میں روٹک سرحدی علاقے میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ تیلکش شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاوہ کے سرحدی علاقے روٹک میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے 25 سالہ حمید اللہ براہوہی ولد آقا محمد شہید ہوگئے جبکہ عزت اللہ براہوہی ولد موسی اور ثناءاللہ ولد امان اللہ براہوہی زخمی ہوگئے دونوں کا تعلق میرجاوہ سے بتایا گیا ہے۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تیسرے زخمی تیلکش کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دوپہر آٹھ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب حمید اللہ نے روٹک کے سرحدی علاقے میں ایک ٹویوٹا وین کے ساتھ نہر کو عبور کیا اور اسے آئی آر جی سی کے اہلکاروں نے بغیر کسی وارننگ کے اور پیشگی روکے بغیر نشانہ بنایا ۔ اس کے سر کے پچھلے حصے میں گولی لگنے سے موت واقع ہوئی۔