میرجاوہ(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز جمعرات آج شام کو میرجاوہ شہر میں مسلح افراد نے قابض ایرانی بارڈر فورسز پر حملے کرکے دو فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی کر دیا ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، جن کا تعلق میرجاوہ شہر کی سرحدی رجمنٹ سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ منٹ قبل میرجاوہ شہر میں گیس اسٹیشن کے سامنے مسلح افراد، جو کہ ایک کار میں سوار تھے نے قابض ایرانی سرحدی رجمنٹ کی فوجی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور شدید زخمی ہوگیا ۔
تاہم اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے ۔