سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںمیرپور ماتھیلو میں ڈاکوں کا حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

میرپور ماتھیلو میں ڈاکوں کا حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

میرپور ماتھیلو(ہمگام نیوز)میرپور ماتھیلو میں ڈاکوں کے حملہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا-

پولیس حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں ڈاکوں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کوجاں بحق کردیا، جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
حکام نے مطانق کہ ڈاکوؤں نے اچانک حملہ کردیا، فائرنگ میں پولیس اہلکارسجاد ملک ہلاک ہوگئے، جب کہ حملے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز