سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمیرے بھائی کو بازیاب کیا جائے: بہن کی حکومت سے اپیل

میرے بھائی کو بازیاب کیا جائے: بہن کی حکومت سے اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) جبری اغواء سیف اللہ رودینی کے بہن نے اپنے بھائی کی بازیابی کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیف اللہ رودینی ولد داد خدا سکنہ سوراب کے بہن فرزانہ رودینی نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپنے بھائی کی بازیابی کیلئے اپیل کرتے ہوے کہا کہ میرے بھائی سیف اللہ رودینی کو 7 سال قبل 22 نومبر 2013 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوراب سے سفید گاڑی میں سوار افراد نے اس وقت اغواء کیا جب وہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد خضدار اپنے ڈیوٹی پر جارہے تھے۔

فرزانہ رودینی کا مزید کہنا تھا کہ اہل شاہدین کے مطابق گاڑی میں سوار قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکار تھے جنہوں نے ان کے بھائی کو جبری طور پر اغواء کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا بھائی خود ایک سرکاری ملازم تھا اور اغواء کے دوران اس کے پاس ایک سرکاری رائفل بھی تھا، انہیں سوراب سے قریب 25 کلومیٹر دور سفید رنگ کی بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں بیٹے 4 افراد نے اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر میرے بھائی پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ میرے بھائی کو منظر عام پر لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز